بدعنوانیوں میں ملوث اعلی عراقی عہدیداروں کو گرفتار کرنے کا حکم
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i358475-بدعنوانیوں_میں_ملوث_اعلی_عراقی_عہدیداروں_کو_گرفتار_کرنے_کا_حکم
عراقی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بدعنوانیوں میں ملوث متعدد وزرا ، ارکان پارلیمان اور صوبائی گورنروں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • بدعنوانیوں میں ملوث اعلی عراقی عہدیداروں کو گرفتار کرنے کا حکم

عراقی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بدعنوانیوں میں ملوث متعدد وزرا ، ارکان پارلیمان اور صوبائی گورنروں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔

عراقی حکومت کے ترجمان سعد الحدیثی نے ہفتے کو اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت نے جو عدلیہ اور مجریہ کی ہم آہنگی سے تشکیل پائی ہے عراق کے سبھی صوبوں میں بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹیوں کو فرمان جاری کرکے ان سے کہا ہے کہ وہ جن وزرا گورنروں اور ارکان پارلیمان کے خلاف بدعنوانی کے معاملات ثابت ہوچکے ہیں ان کو گرفتار کرنے کا وارنٹ جاری کریں -

عراقی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور سبھی احکامات آئندہ چند روز کے اندر اندر جاری کردئے جائیں گے ۔