عراق ؛ ارادۃ النصر آپریشن کا ساتواں مرحلہ شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i358787-عراق_ارادۃ_النصر_آپریشن_کا_ساتواں_مرحلہ_شروع
عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے ملک میں ارادت النصر فوجی آپریشن کا ساتواں مرحلہ شروع کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • عراق ؛ ارادۃ النصر آپریشن کا ساتواں مرحلہ شروع

عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے ملک میں ارادت النصر فوجی آپریشن کا ساتواں مرحلہ شروع کردیا ہے۔

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر عبدالامیر رشید یاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ مسلح افواج کے کمانڈر کے فرمان سے سنیچر کی صبح سے ارادت النصر آپریشن کا ساتواں مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اردۃ النصر آپریش میں مختلف علاقوں اور دیہاتوں کو دہشتگردوں سے پاک کرنا ، تفتیش کرنا، مطلوب مجرموں کو گرفتار کرنا اور دہشتگردوں کے ذرائع کو ختم کرنا شامل ہے۔

ارادت النصر آپریشن سات جولائی سے شروع ہوا اور اب تک اس کے چھے مرحلے کامیابی سے انجام پا چکے ہیں-