افغانستان: 10 طالبان سمیت 27 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i359796-افغانستان_10_طالبان_سمیت_27_افراد_ہلاک
افغانستان میں طالبان کے حملے اور جوابی حملے میں 27 افراد ہلاک ہوئے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۴:۵۲ Asia/Tehran
  • افغانستان: 10 طالبان سمیت 27 افراد ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملے اور جوابی حملے میں 27 افراد ہلاک ہوئے

افغانستان کے شمالی صوبہ تخارمیں طالبان کے حملے میں کم از کم 17  افراد ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان محمد جاوید ہجری کا کہنا ہے کہ طالبان نے ہفتے کی رات خواجہ بہاؤالدین ضلع میں ایک کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 17 افراد مارے گئے۔

دوسری جانب جوابی حملے میں 10 طالبان بھی ہلاک ہو گئے۔