سینچری ڈیل ناپاک منصوبے پر فلسطینیوں کا سخت رد عمل ۔ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i361335-سینچری_ڈیل_ناپاک_منصوبے_پر_فلسطینیوں_کا_سخت_رد_عمل_ویڈیو
فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے باشندوں نے ناپاک امریکی و صیہونی منصوبے سینچرہی ڈیل پر شدید برہمی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ سبھی فلسطینی عوام اور حکام نے یہ اعلان کیا ہے کہ اس منصوبے کو کسی قیمت پر تسلیم  نہیں کیا جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۲ Asia/Tehran

فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے باشندوں نے ناپاک امریکی و صیہونی منصوبے سینچرہی ڈیل پر شدید برہمی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ سبھی فلسطینی عوام اور حکام نے یہ اعلان کیا ہے کہ اس منصوبے کو کسی قیمت پر تسلیم  نہیں کیا جائے گا۔

دہشتگرد امریکی صدر نے یہ مسموم اور سازشی منصوبہ سعودی عرب جیسے بعض رجعت پسند عرب ممالک کو اپنے ہمراہ لے کر تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد فلسطینیوں کے بنیادی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک مستقل صیہونی ریاست کے قیام کا قیام ہے۔

ایک ایسے وقت میں کہ جہاں دنیا بھر میں اس امریکی و صیہونی منصوبے کے خلاف رد عمل سامنے آیا ہے، وہیں آل سعود کے بادشاہ سلمان نے اس منصوبے سے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر کے اقدامات کو سراہا۔