شام میں دہشت گردوں کے ڈرونز تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i362315-شام_میں_دہشت_گردوں_کے_ڈرونز_تباہ
شام کے اینٹی ایر کرافٹ نے لاذقیہ کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے کئی ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے ڈرونز تباہ

شام کے اینٹی ایر کرافٹ نے لاذقیہ کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے کئی ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی آج کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہوں نے ان ڈرونز کو ادلب صوبے سے لاذقیہ صوبے کے شہر جبلہ کے لئے روانہ کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے بھی شام کی  فضائیہ کے اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے دمشق ائیر پورٹ کی جانب داغے جانے والے کئی میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا۔

خبری ذرائع نے اس بات کی تائید و تصدیق کی تھی کہ مذکورہ میزائل صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقے جولان کی بلندیوں سے داغے گئے تھے۔