رکنیت کے معاملے پر ترکی کا یورپی یونین کو سخت انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i363219-رکنیت_کے_معاملے_پر_ترکی_کا_یورپی_یونین_کو_سخت_انتباہ
ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کے معاملے میں وقت کو طول دینے کا دور گزر چکا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • رکنیت کے معاملے پر ترکی کا یورپی یونین کو سخت انتباہ

ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کے معاملے میں وقت کو طول دینے کا دور گزر چکا ہے۔

سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کا ملک چھبیس مارچ تک یورپی یونین کی رکینت کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کرسکتا ہے۔
 انہوں نے پناہگزینوں کے معاملے میں بھی یورپی یونین کے موقف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ یونین یہ مطالبہ تو کرتی ہے کہ پناہگزینوں کو یورپ نہ آنے دیا جائے لیکن وہ اس علاقے میں پناہگزینوں کو درکار زندگی کی لازمی سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی مدد نہیں کرتی۔ 
 چاوش اوغلو نے ترکی اور یونان کی سرحدوں کی جانب سے پناہگزینوں کے سیلاب  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو صورتحال کی سنگینی پوری طرح محسوس کر لینی چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین میں ترکی رکنیت کا عمل دوہزار پانچ میں شروع ہوا تھا جو تا حال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔