مسجدالاقصی کو کھولنے کا فیصلہ ہو گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i366756-مسجدالاقصی_کو_کھولنے_کا_فیصلہ_ہو_گیا
کورونا وائرس کی وجہ سے مسجدالاقصی کو دو مہینے تک بند رکھنے کے بعد اتوار کو کھول دیا جائے گا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۳ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی کو کھولنے کا فیصلہ ہو گیا

کورونا وائرس کی وجہ سے مسجدالاقصی کو دو مہینے تک بند رکھنے کے بعد اتوار کو کھول دیا جائے گا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق ہر چند کہ مسجدالاقصی کو دو ماہ بند رکھنے کے بعد اتوار کو کھول دیا جائے گا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ مسجدالاقصی کو نمازیوں کے لئے کھولا جائے گا یا پھر صرف مسجد کے صحن کو کھولا جا رہا ہے۔

البتہ گزشتہ چند روز کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے قدس شہر کے کئی مذہبی مقامات اور مراکز کو کھول دیا گیا تھا تاہم مسجدالاقصی کو عید الفطر کے موقع پر بھی بند رکھا گیا تھا۔