افغانستان کے دو شہروں سے امریکی دہشتگردوں کا انخلاء
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i369665-افغانستان_کے_دو_شہروں_سے_امریکی_دہشتگردوں_کا_انخلاء
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے دو اضلاع سے امریکی دہشتگرد باہر نکل گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کے دو شہروں سے امریکی دہشتگردوں کا انخلاء

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے دو اضلاع سے امریکی دہشتگرد باہر نکل گئے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس صوبے کے دو اضلاع اچین اور ہسکہ مینہ سے امریکہ کے  زیرکمان غیر ملکی فوجی باہر نکل گئے ہیں۔

عطاء اللہ خوگیانی نے مزید کہا کہ غیر ملکی فوجیوں نے ان دونوں اضلاع کی سیکورٹی افغان سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دی ہے۔

 ضلع اچین اور ہسکہ مینہ اضلاع سے غیرملکی فوجی ایسے عالم میں باہر نکلے ہیں کہ صوبہ ننگرہا کے اکثر علاقے طالبان اور داعش کے قبضے میں ہیں اور غیر ملکی فوجیوں پر حملے کرتے رہے ہیں اور یہی چیز قابضوں کی مسلسل تشویش کا باعث بن گئی تھی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4