افغان حکومت سے مذاکرات کے لئے طالبان کی بہانے بازیاں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i372385-افغان_حکومت_سے_مذاکرات_کے_لئے_طالبان_کی_بہانے_بازیاں
طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات کے آغاز کو اپنے مزید دس قیدیوں کی رہائی سے مشروط کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • افغان حکومت سے مذاکرات کے لئے طالبان کی بہانے بازیاں

طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات کے آغاز کو اپنے مزید دس قیدیوں کی رہائی سے مشروط کردیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم وردک نے اعلان کیا ہے حکومت افغانستان کو پیش کی جانے والی فہرست کے مطابق ابھی سو طالبان قیدیوں کو آزاد نہیں کیا گیا ہے اور جب تک تمام قیدیوں کو رہا نہیں کردیا جائے گا اس وقت تک امن مذاکرات شروع نہیں کئے جائیں گے۔

امن کے امور میں حکومت افغانستان کی ترجمان ناجیہ انوری کا کہنا ہے کہ طالبان کی فہرست کے مطابق چھے قیدیوں کے علاوہ تمام قیدیوں کو آزاد کیا جا چکا ہے ۔ناجیہ انوری نے مزید کہا کہ پروگرام کے مطابق طالبان کے ان چھے قیدیوں کو رہائی کے لئے قطر منتقل کیا جائے گا۔حکومت افغانستان اور طالبان نے ملک میں جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لئے مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا تھا تاہم ابھی اس کی تاریخ مقرر نہیں ہو سکی ہے ۔