غاصب و غدار کے خلاف امریکہ میں مظاہرے+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i372742-غاصب_و_غدار_کے_خلاف_امریکہ_میں_مظاہرے_ویڈیو
فلسطینیوں نے واشنگٹن میں عربوں کی غداری اور خیانت کے خلاف شدید مظاہرے کئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۳:۲۸ Asia/Tehran

فلسطینیوں نے واشنگٹن میں عربوں کی غداری اور خیانت کے خلاف شدید مظاہرے کئے ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے شرمناک معاہدے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

فلسطین کے حریت پسندوں نے واشنگٹن میں عربوں کی اس خیانت کے خلاف شدید مظاہرہ کیا اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

امریکی دباو پر اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے والے خیانت کاروں کے خلاف عالمی سطح پر مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

فلسطین کے تقریبا تمام علاقوں میں معاہدے کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ 

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں بحرین اور امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔