عراق، پھر شروع کرے گا ایٹمی پلانٹ، اسرائیلی حملے میں ہوا تھا تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i373229-عراق_پھر_شروع_کرے_گا_ایٹمی_پلانٹ_اسرائیلی_حملے_میں_ہوا_تھا_تباہ
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ملک کے ایٹمی پلانٹ کی تعمیر کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • عراق، پھر شروع کرے گا ایٹمی پلانٹ، اسرائیلی حملے میں ہوا تھا تباہ

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ملک کے ایٹمی پلانٹ کی تعمیر کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔

عراقی کمیشن فار کنٹرول آف ریڈیو ایکٹیو کے سربراہ کمال حسین لطیف نے جمعرات کو عراقی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے حال ہی میں فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون سے ملاقات کے بعد اس کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پرامن مقاصد کے لئے ملک کے سابق ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

کمال حسین لطیف کے مطابق، عراق ایٹمی شعبے میں اپنی جگہ پھر سے بحال کرنے کے لئے آمادہ ہے جس پر اس نے گزشتہ صدی کی 70 ویں دہائی میں کام کیا تھا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

انہوں نے ایٹمی توانائی کو ایک بہت ہی اہم قومی مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے آنے والی نسلیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے ایٹمی توانائی کافی کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔