عراق میں امریکی دہشت گردوں پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i373450-عراق_میں_امریکی_دہشت_گردوں_پر_حملہ
عراق کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۱ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی دہشت گردوں پر حملہ

عراق کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ جنوبی بغداد کے الحلہ ہائی وے پر اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد فوجیوں کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ دھماکے سے امریکی دہشتگرد فوجیوں کو کافی نقصان ہوا ہے ۔ دھماکے کی ذمہ داری مقاومتی گروہ قاصم الجبارین نے قبول کی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں یہ چوتھا دھماکہ ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشتگردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل منظور کیا تھا۔