یمن، ایک دن، ایک صوبہ،300 حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i374219-یمن_ایک_دن_ایک_صوبہ_300_حملے
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 316 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۴ Asia/Tehran
  • یمن، ایک دن، ایک صوبہ،300 حملے

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 316 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یمنی فوج کے ایک اعلی آفیسر نے المسیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں، توپخانوں کے گولے اور میزائل داغے گئے اور  بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے 316 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے-