افغان فوج کے حملوں میں چوہتر طالبان ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i375185-افغان_فوج_کے_حملوں_میں_چوہتر_طالبان_ہلاک
افغانستان کے صوبہ قندہار میں افغان فوج کے فضائی حملوں میں چوہتر طالبان ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • افغان فوج کے حملوں میں چوہتر طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندہار میں افغان فوج کے فضائی حملوں میں چوہتر طالبان ہلاک ہوگئے۔

  قندہار پولیس کے ترجمان جمال ناصر بارکزی نے کہا کہ افغانستان کی فوج نے صوبہ قندہار کے ژری ، میوند اور ارغنداب علاقوں میں طالبان کے اڈوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ۔

 قندہار کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے جنگی علاقوں میں رہائشی مکانات کو محاذ جنگ بنا رکھا ہے اور وہاں سے افغان فوجیوں پر حملے کرتے ہیں۔ طالبان گروہ نے افغان فوج کے حملوں کے بارے میں ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

 طالبان نے ابھی حال ہی میں ارغنداب ضلع پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں علاقے کے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

 قطر میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان لاحاصل مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے فریقین کے حملوں میں تیزی آگئی ہے ۔