Nov ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • شام کا دفاعی سسٹم فعال، متخاصم اہداف تباہ

شام کے دفاعی سسٹم نے بدھ کی علی الصبح دمشق کی فضا میں کئی متخاصم اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دمشق کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس واقعے کے کچھ ہی دیر بعد مقامی سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ صورتحال کنٹرول ميں ہے، شام کے خلاف صیہونی حکومت کا حملہ روک دیا گیا ہے۔

شام کی حکومت نے بارہا کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے مقامی عرب اور مغربی اتحادی، متحارب تکفیری گروہوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

شام کی فوج نے تکفیری دہشت گردوں سے اسلحے اور گولہ بارود کی متعدد کھیپیں پکڑی ہیں جو اسرائیل سے بھیجی گئيں تھيں۔ 

 

ٹیگس