Jul ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • عراقچی:امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ہے

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ فی الحال امریکا سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ہے لیکن ہر میدان منجملہ مذاکرات کے میدان میں ہمارا مقصد خون شہدا اور ان امنگوں کا دفاع ہے جن کے لئے شہیدوں نے شہادت کو گلے لگایا ہے

سحرنیوز/ایران:  وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے  تہران کے حسینیہ امام خمینی میں، حالیہ مسلط کردہ جنگ کے شہیدوں کی مجلس کے موقع پر آئی آر آئی بی سے گفتگو میں مذاکرات کے بارے میں وزارت خارجہ کے موقف کی وضاحت کی۔

انھوں نے کہا کہ ابھی امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ہے لیکن مذاکرات سمیت ہر میدان میں ہمارا مقصد شہیدوں کے خون اور ان امنگوں کا دفاع ہے جن کے لئے شہیدوں نے اپنی جان دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی طرف سے، تہران کے حسینیہ امام خمینی میں، 12 روزہ مسلط کردہ صیہونی جنگ کے شہیدوں کے چالیسویں کی مجلس منعقد ہوئی جس میں شہدا کے لواحقین، ملک کے حکام اور اعلی عہدیداروں نیز عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک تعداد نے شرکت کی۔

 

ٹیگس