حنظلہ بین الاقوامی فریڈم فلوٹیلا پر اسرائيلی قبضہ کے بعد انسانی حقوق کے سیاہ فام امریکی کارکن کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کا تشدد
حنظلہ بین الاقوامی فریڈم فلوٹیلا کے انسانی حقوق کے کارکنوں کی ٹیم نے انسانی حقوق کے ایک سیاہ فام امریکی کارکن کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ تشدد کی خبر دی ہے۔،
سحرنیوز/عالم اسلام: حنظلہ بین الاقوامی فریڈم فلوٹیلا کے انسانی حقوق کے کارکنوں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس کشتی پر قبضے اورانسانی حقوق کے بین الاقوامی کارکنوں کی گرفتاری کے بعد سیاہ فام امریکی کارکن کرس اسمالز کوسخت زدوکوب کیا۔
حنظلہ بین الاقوامی فریڈم فلوٹیلا کے انسانی حقوق کے کارکنوں نے بتایا کہ کشتی پر قبضے اور بین الاقوامی کارکنوں کی گرفتاری کے بعد، سات اسرائیلی فوجی، انسانی حقوق کے سیاہ فام امریکی کارکن کرس اسمالز پر ٹوٹ پڑے اور اس کو سخت زدوکوب کیا۔
انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے کرس اسمالز کو اس حد تک لاتوں سے مارا کہ اس کا دم گھٹنے لگا اور اس کی کمر اور گردن پر نیل پڑگئے۔