Jul ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف: امریکی اور صیہونی وعدوں پر اعتبار نہیں کرتے

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ ہم امریکیوں اور صیہونیوں کے وعدوں اور دعووں پر کسی بھی طرح بھروسہ نہیں کرتے اور ان کی ممکنہ جارحیت کا فیصلہ کن انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

سحرنیوز/ایران: جمہوریہ تاجکستان کے وزیر دفاع میجر جنرل امام علی صابر زادہ اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ٹیلی فون پر بات کی۔

میجر جنرل موسوی نے 12 روزہ مسلط کردہ جنگ میں ایران کی حمایت پر جمہوریہ تاجکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے اس شرمناک جرم سے دنیا پر ثابت ہو گیا کہ اگرچہ امریکہ اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت نے بین الاقوامی اصولوں اور ضابطوں کی پاسداری نہیں کی اور ایران کے خلاف اپنی تمام تر قوت کے ساتھ دن رات جنگ جنگ کی مگر نہ صرف اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہے بلکہ منہ کی کھائی اور پھر صیہونی حکومت کو بچانے کے لیے جنگ بندی کی اپیل کی۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہم امریکیوں اور صیہونیوں کے وعدوں اور دعووں پر ذرہ بھر اعتماد نہیں کرتے اور ان کی جانب سے ممکنہ جارحیت کا فیصلہ کن انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

میجر جنرل صابرزادہ نے میجر جنرل موسوی کی مسلح افواج کے نئے چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر تقرری کی مبارکباد پیش کی کہا کہ جنرل باقری، مسلح افواج کے دیگر کمانڈروں اور ایران کے معصوم عوام  کی شہادت ایک بہت بڑا دکھ ہے، ہماری حکومت، فوج اورعوام کی جانب سے تعزیت قبول کیجیے۔

 

ٹیگس