Dec ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran
  • کابل میں بم دھماکہ, ۹ جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بار پھر دہشتگردوں نے متعدد افراد کو خاک وخوں میں غلطاں کر دیا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج صبح ایک زبردست دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے پی ڈی 5 میں دھماکے کے بعد 3 گاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے اور آس پاس کی عمارتوں کو بھی خاصا نقصان پہونچا۔

واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

افغان میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی پانچ میں کئے گئے دھماکے میں رکنِِ پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

افغان میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکے میں رکنِ پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹیگس