Jan ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  •  فلسطین کی خاتون قیدیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی خواتین کی جیل پر حملہ کر کے کئی فلسطینی عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عورتوں کی جیل کے صیہونی سیکورٹی اہلکاروں نے اچانک خواتین فلسطینی قیدیوں پرحملہ کیا انھیں زدو کوب کیا اور ایک 19 سالہ فلسطینی لڑکی نوال فتحیه کی آنکھوں اور ہاتھوں کو باندھ کر قید تنہائی میں رکھا اور دیگر قیدیوں کو کچن میں بند کردیا۔

فلسطینی ذرائع  نے حال ہی میں کہا تھا کہ اسرائیل کی جیلوں میں قید 295 فلسطینی قیدی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی جیلوں میں 4400 فلسطینی قیدی ہیں۔ اور موثق اطلاعات کے مطابق جیل کے حکام فلسطینی قیدیوں کی جان کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور انہیں طرح طرح کی جسمانی اور روحی ایذاؤں کا نشانہ بناتے ہیں

ٹیگس