شام، داعش کے قیدیوں کی بغاوت، امریکی ہیلی کاپٹر مدد کے لئے آ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i380247-شام_داعش_کے_قیدیوں_کی_بغاوت_امریکی_ہیلی_کاپٹر_مدد_کے_لئے_آ_گئے
شمال مشرقی شام میں واقع جیل میں داعش کے دہشت گردوں نے بغاوت کر دی جس کے بعد آسمان میں امریکی ہیلی کاپٹر پرواز کرنے لگے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • شام، داعش کے قیدیوں کی بغاوت، امریکی ہیلی کاپٹر مدد کے لئے آ گئے

شمال مشرقی شام میں واقع جیل میں داعش کے دہشت گردوں نے بغاوت کر دی جس کے بعد آسمان میں امریکی ہیلی کاپٹر پرواز کرنے لگے۔

شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سنیچر کو صوبہ الحسکہ کے جنوب میں واقع الشددای شہر کی جیل میں جہاں زیادہ تر داعش کے قیدی قید ہیں، داعش کے دہشت گردوں نے خوب توڑ پھوڑ کی۔

داعش کے دہشت گردوں نے جیل میں موجود ساری چیزوں کو توڑ دیا ہے۔ شام کی اس جیل پر قبضہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کا ہے۔ اس گروہ کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔

اس جیل میں داعش کے تقریبا 5000 عناصر قید ہیں۔ جس وقت سیکورٹی اہلکاروں نے جیل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اسی وقت آسمان میں امریکی ہیلی کاپٹر پرواز کرنے لگے۔

حال ہی میں المیادین ٹی وی چینل نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ گزشتہ تین مہینے کے دوران امریکی فوجیوں نے شام کی کچھ جیلوں سے داعش کے دہشت گردوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال کر شام کی فوج پر حملہ کرنے کے مقصد سے الگ الگ مقامات پر منتقل کر دیا۔

اس سے پہلے یہ بھی اطلاع موصول ہوئی تھی کہ امریکی فوجی، داعش کے دہشت گردوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے شام کے ملنے والی سرحدوں پر منتقل کرتے ہیں جہاں سے وہ عراق کے اندر داخل ہوکر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔