Feb ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  •  ایس 400 سسٹم کی خریداری پر انقرہ کا اصرار

ترکی: روس سے میزائیلوں کی خریداری جاری رکھیں گے۔  

ترکی نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود روس سے میزائل خریداری کا معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق صدر رجب طیب اردوغان کے ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ترکی روس کے ساتھ ایس 400 دفاعی نظام کے حصول کا معاہدہ برقرار رکھے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اپنے نیٹو اتحادی ملک امریکہ سے یہ معاملہ گفت و شنید سے حل کرنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے روس سے ایس 400 میزائل خریدنے پر گزشتہ برس دسمبر میں ترکی پر پابندیاں عائد کردی تھیں جس پر ترکی کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے منگل کو ترکی کے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ترکی جزوی طور پر ایس 400 دفاعی سسٹم کو فعال کررہا ہے جبکہ اس حوالے سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔

 

 

 

ٹیگس