خودساختہ اسرائیلی ریاست کے مقابلے میں فتح کی کلید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i386535-خودساختہ_اسرائیلی_ریاست_کے_مقابلے_میں_فتح_کی_کلید
جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ کامیابی اور ملت فلسطین کی اپنے وطن واپسی تک استقامت اور جہاد رہے گا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۷ Asia/Tehran
  • خودساختہ اسرائیلی ریاست کے مقابلے میں فتح کی کلید

جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ کامیابی اور ملت فلسطین کی اپنے وطن واپسی تک استقامت اور جہاد رہے گا۔

جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ استقامت اور جہاد بدستورجاری رہے گا

ان کا کہنا تھا کہ مکمل کامیابی اور ملت فلسطین کی اپنے وطن واپسی تک استقامت و پایداری اور جہاد کا سلسلہ رکنے والا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استقامتی محاذ ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

زیاد النخالہ نے کہا کہ ہم نے اپنے اتحاد و یکجہتی سے دشمن کے خوف و وحشت کو ختم کیا اور ملت فلسطین نے اپنے اتحاد سے صیہونی حکومت کے مقابلے میں فتح و کامرانی حاصل کی۔