May ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۱ Asia/Tehran
  • امام کعبہ پر حملے کی کوشش ناکام

نماز جمعہ کے دوران امام کعبہ پر حملے کرنے والے مبینہ مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گيا۔

خانہ کعبہ میں جمعے کے خطبے کے دوران مسلح شخص کی امام شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق آج مسجد الحرام میں جمعے کے خطبے کے دوران احرام باندھے مسلح شخص نے منبر کی طرف دوڑ لگادی۔

رپورٹس کے مطابق مسلح شخص کو منبر کے قریب موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر قابو کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

آج مسجد الحرام میں جس وقت حملے کی کوشش کی گئی اُس وقت شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ احرام باندھا شخص مسلح تھا جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ منبر کی طرف دوڑ لگانے والے شخص کے پاس چھڑی پکڑی ہوئی ہے تاہم مسلح شخص کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

 

 

 

ٹیگس