یمن پر 24 گھنٹے میں 86 بار سعودی حملے: یمنی فوج
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i459456-یمن_پر_24_گھنٹے_میں_86_بار_سعودی_حملے_یمنی_فوج
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے 24 گھنٹے کے دوران یمن کے مختلف صوبوں پر 86 بار میزائل داغے اور بمباری کی ہے۔
(last modified 2026-11-29T08:48:35+00:00 )
Nov ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • یمن پر 24 گھنٹے میں 86 بار سعودی حملے: یمنی فوج

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے 24 گھنٹے کے دوران یمن کے مختلف صوبوں پر 86 بار میزائل داغے اور بمباری کی ہے۔

سحرنیو/عالم اسلام: المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے ہفتے کی شام کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ان حملوں میں دارالحکومت صنعا اور لحج، تعز، صعدہ، الجوف، مارب، امران، حجہ، ابب اور البیضاء صوبوں میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی فضائی حملے ایف 15 اور ٹائفون لڑاکا طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے کیے گئے جنہوں نے خمیس مشیط اور طائف کے سعودی اڈوں سے اڑان بھری۔

جنرل یحییٰ سریع  نے مزید کہا کہ یمن کے خلاف میزائل حملے سعودی علاقے نجران سے بھی کیے گئے ہیں۔

یمنی عہدیدار نے کہا کہ سعودی حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel