سید حسن نصراللہ کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i387195-سید_حسن_نصراللہ_کی_صحت_سے_متعلق_افواہوں_کی_تردید
حزب اللہ لبنان نے سید حسن نصراللہ کی صحت سے متعلق افواہوں اور قیاس آرائیوں کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran
  • سید حسن نصراللہ کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید

حزب اللہ لبنان نے سید حسن نصراللہ کی صحت سے متعلق افواہوں اور قیاس آرائیوں کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔

 فلسطینی نیوز ایجنسی سما کے مطابق،  سید حسن نصراللہ کی خرابی صحت کے بارے میں شائع ہونے والی افواہوں کے بعد، حزب اللہ کے سربراہ کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر ٹھیک ہیں اور ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سید حسن نصراللہ ہر سال اسپرنگ الرجی کا شکار ہوجاتے ہیں تاہم وہ اس وقت جسمانی لحاظ سے بالکل صحت مند ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ کے خصوصی معالجین نے معائنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ انہیں اسپتال میں داخل کرانے کی بھی ضرورت نہیں۔