اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام کو بیت المقدس کے مجاہدین کے مقابلے میں غاصب صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کی کمزوری کی علامت کی قرار دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے زور دیکر کہا ہے کہ شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی حقیقی اسلام اور امام خمینی (رح) اور امام خامنہ ای کی درسگاہ کے پیداوار تھے۔
حزب اللہ لبنان کے میڈیا شعبے کے سربراہ نے لبنان کی اسلامی مزاحمت کی صورت حال میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لوہے سے زیادہ مضبوط تھی اور اب پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گئی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو مکتبِ مقاومت کے نظریاتی انقلاب کا بانی قرار دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مزاحمت جاری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج 2024 کا آخری سورج بہت سی کامیابیوں ، ناکامیوں اور تبدیلیوں کو دامن میں سمیٹے غروب ہو گیا۔
مشرقِ وسطیٰ سے امریکا تک، سال 2024ء کے مثبت اور منفی پہلو کیا رہے اور کون سے اہم عالمی واقعات رونما ہوئے جو برسوں تک دنیا کو متاثر کرتے رہیں گے؟
ایران کے دشت لوت، صوبہ خراسان جنوبی میں پیر کے روز سے پولیس کے کمانڈو دستوں کی خصوصی فوجی مشقیں "نصراللہ 1" منعقد ہوئی تھیں۔ جو اپنے اختتام پر پہنچ گئی ہیں۔
شہید سید حسن نصر اللہ کی تدفین کی جگہ کا تعین کر دیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے پیر کی شام اعتراف کیا کہ تحریر الشام باغیوں کے ہاتھوں شامی حکومت کا تختہ الٹنے کے پیچھے تل ابیب کا ہاتھ تھا۔