افغانستان، صوبہ میدان وردک میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i387650-افغانستان_صوبہ_میدان_وردک_میں_ہیلی_کاپٹر_کو_حادثہ
افغانستان کے سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران متعدد سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۶:۴۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

افغانستان کے سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران متعدد سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سرکاری فورسز کے ہیلی کاپٹر کو کریش لینڈنگ کا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کا واقعہ گزشتہ شب صوبے میدان وردک میں پیش آیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ واقعے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے اس امر کی تصدیق نہيں ہو سکی ہے۔