افغانستان کے ہلمند علاقے میں دھماکہ، آٹھ فوجی جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i388861-افغانستان_کے_ہلمند_علاقے_میں_دھماکہ_آٹھ_فوجی_جاں_بحق
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک کار بم دھماکے میں آٹھ افغان فوجی مارے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
  • افغانستان کے  ہلمند علاقے میں دھماکہ،  آٹھ فوجی جاں بحق

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک کار بم دھماکے میں آٹھ افغان فوجی مارے گئے ہیں۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کی صوبائی کونسل کے ترجمان عمر زواک نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو ضلع ناد علی کی تحصیل پل سیاہ کے پولیس اسٹیشن کے سامنے ایک کار بم دھماکہ  ہوا جس میں آٹھ فوجی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

طالبان نے ایک بیان جاری کرکے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ہلمند کا شمار جنوبی افغانستان کے بدامن صوبوں میں ہوتا ہے جس کے بعض اضلاع میں طالبان سرگرم ہیں اور افغان فوج پر مہلک حملے کرتے رہتے ہیں۔