عراق، اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ
عراقی کردستان کے شہر اربیل ميں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون اور راکٹ حملے ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی علی الصبح ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عراقی کردستان کے شہر اربیل کے ائرپورٹ پر واقع امریکہ کے فوجی اڈے کو راکٹوں اور ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گيا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ حملے کے بعد ائرپورٹ کو تمام پروازوں کے لئے بند کرنے کے ساتھ ہی ائرپورٹ کو مسافروں سے خالی کرالیا گیا۔
صابرین نیوز کے مطابق اربیل ائرپورٹ پر واقع امریکی اڈے پر کم ازکم 20 راکٹ فائرکئے گئے اس کاروائی کے دوران ڈرون حملہ بھی کیا گيا جس کے فورا بعد ائرپورٹ پر بلیک آؤٹ کردیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ حملے کے وقت اربیل میں واقع امریکی قونصل خانے میں سائرن بھی بج اٹھے۔
عراقی نیوز ایجنسیوں کے مطابق اس حملے میں اربیل میں امریکی فوجی اڈے کو 20 راکٹوں اور 3 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہواہے۔
دوسری جانب اولیاءالدم سے معروف ایک تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن اس حملے ميں ہونے والے نقصانات کا اعتراف نہيں کرتا تو ہم بہت جلد اربیل آپریشن میں مارے جانے والے صیہونیوں کے اعداد و شمار جاری کردیں گے۔