Jul ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
  • محمود عباس کی اسرائیل نوازی، صیہونی صدر کو مبارکباد دی

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غاصب صیہونی حکومت کے صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی سربراہ محمود عباس نے " اسحاق ہرٹزوگ" کو خود ساختہ اسرائیلی ریاست کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق محمود عباس نے اتوار کی رات فون کرکے اسحاق ہرٹزوگ کو صیہونی حکومت کا منصب صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور غزہ، غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے میں مکمل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غاصب صیہونی ریاست کے صدر کو ایک ایسے وقت مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے کہ تل ابیب نے رام اللہ انتظامیہ کو دی جانے والی امداد روک دی ہے۔

دوسری جانب حماس کے پارلمانی گروپ کے سربراہ محمود الزھار نے فلسطینی کاز کی حمایت میں ہونے والی ایک بین الاقوامی پارلمانی کانفرنس میں قدس کی غاصب حکومت کے جنگی جرائم کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

درايں اثنا غزہ محاصرہ کے خاتمے سے متعلق کمیٹی نے غزہ میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور عالمی اداروں پر غزہ کے لئے تعمیراتی سامان کی ترسیل پر عاید پابندی ختم کئمرنے کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ بڑھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ٹیگس