لیبیا میں مہاجرین کی کشتی کو حادثہ 57 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i390317-لیبیا_میں_مہاجرین_کی_کشتی_کو_حادثہ_57_افراد_جاں_بحق
لیبیا میں ساحل کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • لیبیا میں مہاجرین کی کشتی کو حادثہ 57 افراد جاں بحق

لیبیا میں ساحل کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے ترجمان صفا مشہلی نے اپنے ایک ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز لیبیا کے ساحل  کے قریب کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 20 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کے کوسٹ گارڈ اور ماہی گیروں نے 18 افراد کو بچالیا ہے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ انجن کی خرابی کے سبب کشتی رک گئی اور خراب موسم کے سبب یہ سمندر میں ڈوب گئی۔اس سے قبل بدھ کے روز بھی کشتی سے گر کر کم از کم 20 افراد سمندر میں ڈوب گئے تھے۔