لبنان، شہید کے جلوس جنازہ میں فائرنگ، متعدد شہید و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i390679-لبنان_شہید_کے_جلوس_جنازہ_میں_فائرنگ_متعدد_شہید_و_زخمی
لبنان کے خلدہ علاقے میں شہید مجاہد علی شبلی کے جلوس جنازہ پر نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا جس میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۴:۰۹ Asia/Tehran

لبنان کے خلدہ علاقے میں شہید مجاہد علی شبلی کے جلوس جنازہ پر نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا جس میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حزب اللہ لبنان نے اس واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے اس طرح کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے علی شبلی کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔

حزب اللہ کے بیان میں علی شبلی کے عہدے اور تحریک میں ان کے مقام کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا لیکن ان کو شہید مظلوم کے طور پر یاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ سنیچر کی رات شادی کی ایک تقریب میں ایک شخص نے علی شبلی کو گولی مار دی تھی۔