عراق، رضاکار فورس پر حملہ، 2 شہید، 7 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i391723-عراق_رضاکار_فورس_پر_حملہ_2_شہید_7_زخمی
عراقی ذرائع کا کہنا کہ  بغداد کے الطارمیہ علاقے کے الثائر محلے میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کی گاڑی کو نشانہ بناکر پیکٹ بم سے حملہ کیا گيا جس میں دو افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • عراق، رضاکار فورس پر حملہ، 2 شہید، 7 زخمی

عراقی ذرائع کا کہنا کہ  بغداد کے الطارمیہ علاقے کے الثائر محلے میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کی گاڑی کو نشانہ بناکر پیکٹ بم سے حملہ کیا گيا جس میں دو افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک سیکورٹی ذریعے نے شمالی بغداد میں واقع الطارمیہ شہر میں دھماکے کی خبر دی ہے۔

اس سیکورٹی ذریعے نے شفق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یہ خبر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں عراقی رضاکار فورس کے 5 جوان زخمی ہوگئے۔

صابرین نیوز چینل نے بھی دھماکے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس دھماکے کے بعد داعش کے عناصر اور عراقی رضاکار فورس کے جوانوں کے درمیان تین محاذ پر جھڑپیں ہو رہی ہيں۔

صابرین نیوز نے خبر دی ہے کہ اس حملے میں الحشد الشعبی کی 12ویں بریگیڈ کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے۔