افغانستان میں داعش کا سرغنہ ابوعمر خراسانی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i393625-افغانستان_میں_داعش_کا_سرغنہ_ابوعمر_خراسانی_ہلاک
طالبان کا کہنا ہےکہ دہشتگرد گروہ داعش کا ایک اہم سرغنہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں داعش کا سرغنہ ابوعمر خراسانی ہلاک

طالبان کا کہنا ہےکہ دہشتگرد گروہ داعش کا ایک اہم سرغنہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق طالبان کا کہنا ہےکہ دہشتگرد گروہ داعش کا ایک اہم سرغنہ ابوعمر خراسانی کل اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد دہشتگرد گروہ داعش نے کابل اور ننگرھار پر دہشتگردانہ کارروائیاں کیں۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران تکفیری گروہ داعش کے ننگرھار میں ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں میں کئی طالبان اور عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ جلد ہی داعش پر قابو پا لیا جائیگا۔