شام میں التنف امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
Oct ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی شام میں واقع التنف امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
المیادین ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کم سے کم پانچ ڈرون طیاروں کا استعمال ہوا۔ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ شام میں امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈوں پر حالیہ مہینوں کے دوران بارہا حملے ہوئے ہیں۔
قابض امریکی دہشت گرد فوجی، اور ان کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر، ایک عرصے سے شام کے بعض علاقوں میں اپنے اڈے قائم کئے ہوئے ہیں جس کا مقصد ان علاقوں میں شام کے تیل کے ذخائر اور اس ملک کے قومی سرمائے کی لوٹ مار کرنا ہے جبکہ یہ عناصر ان علاقوں میں عام شہریوں کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی حکام نے بارہا امریکی اور اس کے آلہ کار عناصر کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔