Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • ملیشیا نے صیہونی حکومت کو اسکی اوقات بتا دی

ملائیشیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ سات دسمبر کو ملک میں ہونے والے عالمی اسکواش ٹورنامنٹ میں صیہونی حکومت کی ٹیم کو شرکت کی اجازت نہیں دیں گے۔

ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے اسکواش فیڈریشن نے عالمی اسکواش فیڈریشن سے کہا ہے کہ وہ ملائشیا کو اسرائیلی کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دینے کا پابند بنائے۔

اس سے قبل ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملیشیا کی حکومت فلسطینی عوام کی امنگوں اور ان کے اہداف کی حمایت کرتی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب حال ہی میں بعض عرب ممالک نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرلئے ہیں جس پر خطے کے اقوام سخت ناراض ہیں۔

 

ٹیگس