Dec ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۴ Asia/Tehran

گزشتہ روز ترکی میں آئے بھیانک طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی لیکن اس کی تباہی سے زندہ بچنے والے ایک خوش قسمت شخص کا ویڈیو وائرل ہوا۔

ترکی میں آئے شدید طوفان میں ایک شخص معجزاتی طور پر بچ گیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ترکی کے سب سے بڑے شہر استمبول میں گزشتہ روز بھیانک طوفان آیا جس کے نتیجے میں اب تک چار افراد منجملہ ایک غیر ملکی شہری کی موت کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ تقریبا ۲۰ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ترکی کے محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائیں ۱۳۰ کلومیٹر فی گھنٹی کی رفتار سے چلیں جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، گاڑیاں الٹی ہیں، پیڑ گرے ہیں اوت حتیٰ مکانات اور عمارتوں کی چھتیں بھی  اڑ گئی ہیں...

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ گھنٹوں میں بھی مزید شدت کے ساتھ طوفان آنے کا امکان ہے۔ نیچے دی گئیں ویڈیوز میں شہر میں ہوئے نقصان کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ٹیگس