Jan ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۷ Asia/Tehran
  • بدل گیا سعودی عرب، سرزمین وحی پر نیم برہنہ خواتین کے ڈانس

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر اس وقت بڑا ہنگامہ مچا ہوا ہے جس کا سبب، ملک کے جنوبی علاقے جازان میں نیم برہنہ خواتین کا ڈانس پروگرام ہے۔

سی این این کے حوالے سے رای الیوم نے رپورٹ دی ہے کہ جازان وینٹر کے نام سے ہونے والے اس پروگرام کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں نیم برہنہ خواتین ڈانس اور رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔

علاقے کے امیر نے اس مسئلے کی تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ڈانس اور رقص کرنے والی خواتین میں ایک خاتون کے لباس پر زیادہ اعتراض کیا جا رہا ہے۔ علاقے کے امیر کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر وہ حکم پوسٹ کیا گیا ہے جس میں مسئلے کی تحقیقات کے لئے کہا گیا ہے۔

سعودی عرب میں لوگوں کو اس بات پر ناراضگی ہے کہ یہ ملک عالم اسلام میں ایک خاص مقام رکھتا ہے کیونکہ اس ملک میں مکہ  مکرمہ اور مدینہ منورہ جسے اہم مقدس مقامات ہیں۔

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے بارے میں ملک کے اندر اور باہر عام نظریہ ہے کہ وہ اس ملک کو پوری طرح بدلنا چاہتے ہیں لیکن تجزیہ نگاروں کو اعتراض ہے کہ آزادی دینے کے نام پر بن سلمان سعودی عرب کو عیاشی کا اڈہ بناتے جا رہے ہیں۔

 

ٹیگس