افغانستان میں داعش کے پاکستانی سرغنہ کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i399629-افغانستان_میں_داعش_کے_پاکستانی_سرغنہ_کی_ہلاکت
افغانستان میں داعش کا شمالی خراسان شعبے کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں داعش کے پاکستانی سرغنہ کی ہلاکت

افغانستان میں داعش کا شمالی خراسان شعبے کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔

افغانستان میں داعش کا شمالی خراسان شعبے کا کمانڈر اسلم فاروقی نام کا دہشت گرد شمالی افغانستان میں ہلاک ہوا۔ طالبان نے افغانستان میں داعش کے اس پاکستانی کمانڈر کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

اس سے کچھ عرصے قبل افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان خالد خراسانی کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پندرہ اگست کو افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اس ملک میں بہت سے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔