سعودی- اماراتی جنگی طیاروں نے اپنے ہی ایجنٹوں پر حملے کر دیئے+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i399833-سعودی_اماراتی_جنگی_طیاروں_نے_اپنے_ہی_ایجنٹوں_پر_حملے_کر_دیئے_ویڈیو
یمنی میڈیا نے صوبہ صعدہ کی ایک جیل پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں دسیوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran

یمنی میڈیا نے صوبہ صعدہ کی ایک جیل پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں دسیوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی میڈیا نے جمعے کے روز سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے جیل پر حملے اور ملبے کے نیچے دبے افراد کا ویڈیو جاری کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سعودی-اماراتی جنگی طیاروں کے فضائی حملے میں زخمی افراد کی تلاش بدستور جاری ہے۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی – اماراتی جنگی طیاروں نے  گزشتہ روز یمن کے مختلف صوبے پر 70 بار حملے کئے۔ ان حملوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے جبکہ سرکاری عمارتوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔