یحیی سریع : مکہ کے لئے خطرے کا سعودی دعوی بے بنیاد
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i459176-یحیی_سریع_مکہ_کے_لئے_خطرے_کا_سعودی_دعوی_بے_بنیاد
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیا ہے کہ مکہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے اگر کوئی خطرہ ہے تو وہ آل سعود حکومت کی جانب سے ہی ہے۔
(last modified 2026-11-22T12:56:49+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • یحیی سریع : مکہ کے لئے خطرے کا سعودی دعوی بے بنیاد

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیا ہے کہ مکہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے اگر کوئی خطرہ ہے تو وہ آل سعود حکومت کی جانب سے ہی ہے۔

سحرنیو/ایران:  برگیڈئر جنرل یحیی سریع نے سعودی حکام کے بار بار کئے جانے والے  اس دعوے پر کہ یمن کی جانب سے مکہ شہر کو خطرہ ہے، کہا کہ یمنی عوام وہ لوگ ہیں جو مکہ اور تمام اسلامی مقامات کو مقدس سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: سعودی دشمن مکہ کے علاقے کو لاحق خطرے کے بارے میں جو پروپیگنڈہ کر رہا  ہے، وہ ایک بہت بڑا جھوٹ ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا: مکہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے اگر ہے تو وہ آل سعود حکومت کی جانب سے ہی ہے ۔

انہوں نے زور دیا کہ یمن کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

صنعا،  سعودی عرب کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ یمن کی مسلح افواج نے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کو نشانہ بنا رہا ہے،  ریاض کی اس پروپیگنڈہ مہم  کو اسلامی ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیتا ہے کیونکہ ریاض اس دعوے کے لئے کوئی ثبوت نہيں پیش کر سکا ہے۔  

یاد رہے سعودی عرب نے  سن 2015 میں یمن پر فوجی حملے کے بعد اس غریب ملک کی زمینی، فضائی اور بحری ناکہ بندی کی اور امریکا نے اکتوبر 2016  میں اس ناکہ بندی میں  شرکت کی اور بعد میں دعوی کیا کہ وہ اس فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel