Aug ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • صیہونیوں بستیوں پر میزائلوں کی  بارش۔ 500 سے زیادہ  میزائل داغے گئے

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، غاصب اسرائیلیوں کے حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صیہونی کالونیوں کو سیکڑوں راکٹ اور میزائلوں کا نشانہ بنایا۔

المیادین نیوز چینل کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ پر حملے کے بعد، پانچ سو اسّی سے زیادہ میزائل اور راکٹ مقبوضہ فلسطین میں واقع صیہونی مراکز اور بستیوں کی جانب داغے ہیں ۔ استقامتی فلسطینی تنظیموں بالخصوص جہاد اسلامی کی جانب سے صیہونی اہداف پر میزائلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے شہروں اور غیر قانونی صیہونی بستیوں میں مسلسل سائرن کی آواز سنائی دے رہی ہے اور غاصب اسرائیلیوں کے لئے پناہ گاہوں کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔

فلسطینی تنظیموں نے دور مار میزائیلوں کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق، عوامی تنظیم برائے آزادی فلسطین کے فوجی کمان کتائب ابوعلی مصطفی نے کیسوفیم صیہونی فوجی اڈے پر راکٹ برسائے ہیں ۔

صیہونی آبادکاروں کے ردعمل اور ان میں خوف پھیلنے سے بچنے کے لئے صیہونی ذرائع ان حملوں کے نقصانات اور ممکنہ جانی نقصان کے اعلان سے گریز کر رہے ہیں۔

ٹیگس