نابلس میں صیہونیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں
Aug ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
غرب اردن کے شہر نابلس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں ملی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی شہاب کے مطابق فلسطین کے شہر مشرقی نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے روضے پر صیہونیوں کی یلغار کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں میں دو صیہونی زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق درجنوں افراد جنہیں اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے آباد کار قرار دیا ہے سیکیورٹی اداروں کی ہم آہنگی کے بغیر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر جانا چاہتے تھے تاہم فلسطینیوں نے ان پر فائرنگ کی اور متعدد گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔
فلسطین کے استقامتی دھڑوں نے بارہا متنبہ کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ہماری کھلی جنگ ہے اور اب یہ جنگ پورے فلسطین تک پھیل چکی ہے۔