نابلس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i414248-نابلس_میں_فلسطینیوں_اور_صیہونی_فوجیوں_میں_جھڑپیں
غرب اردن کے شہر نابلس میں فلسطینی مجاہدین اور غاصب صہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہنے کی خبریں ملی ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • نابلس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں

غرب اردن کے شہر نابلس میں فلسطینی مجاہدین اور غاصب صہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہنے کی خبریں ملی ہیں۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن کے شہر نابلس کے قدیمی علاقے پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں۔

دریں اثنا صیہونی فوجیوں نے بیتا کے علاقے سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدہ فلسطینیوں میں شہید اشرف قطنانی کے والد بھی شامل ہیں جن کا نام شیخ طہ قطنانی ہے۔

صیہونی فوجیوں نے سلفیت کے شمال مغرب میں واقع حارس نامی علاقے پر حملہ کیا جہاں آرئیل کاروائی انجام دینے والے فلسطینی شہید محمد مراد صوف کے مکان کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔