Dec ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۹ Asia/Tehran
  • کربلا معلی، روضہ حضرت عباس کے نزدیک خوفناک آگ + تصاویر

عراقی ذرائع ابلاغ نے شہر کربلا کے مرکز میں ایک بہت بڑی آگ کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی ذرائع ابلاغ نے کربلائے معلی کے مرکز میں باب خان علاقے میں اللولوہ ہوٹل کے قریب اشیائے خورد و نوش کے ایک گودام میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔

العہد نیوز ویب سائٹ نے آگ کی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آگ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نزدیک "العلقمی" روڈ پر واقع ایک گودام میں لگی۔

اس رپورٹ کے مطابق فائربریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس گودام کے اندر چار افراد پھنسے ہیں جن کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ٹیگس