فلسطینی مزاحمتی فورسز کا صیہونیوں پر جوابی حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i418299-فلسطینی_مزاحمتی_فورسز_کا_صیہونیوں_پر_جوابی_حملہ
فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے میں صیہونیوں پر ایک اور حملے کی خبر ہے.
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے میں صیہونیوں پر ایک اور حملے کی خبر ہے.

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین اور خاص طور پر مغربی کنارے میں حالات ان دنوں بہت کشیدہ ہو گئے ہیں اور فلسطینی مزاحمتی فورسز ہر ممکن طریقے سے غاصب صیہونیوں پر حملے کرکے ان کے جرائم کا جواب دے رہی ہیں۔

اس سے پہلے صیہونیوں کو صرف غزہ میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب مغربی کنارہ بھی صیہونیوں کے کئے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہ کتیبہ جنین نے صیہونیوں کے علاقے حومش میں صیہونیوں پر دھاوا بولا۔ یہ مزاحمتی گروہ جہاد اسلامی کے ملٹری ونگ کا حصہ ہے۔

صیہونی اخبار حدشوت یسراییل گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 11 صیہونیوں کی ہلاکت کی تصدیقکر چکے ہیں۔