جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو القدس بریگیڈ نے نتساریم محور پر غاصب اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس نے نتساریم میں اسرائییل فوجیوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر 107 میزائل داغے ہیں۔
صیہونی حکومت نے آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے خلاف پالیسیاں بنانے پر آئرلینڈ میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
صیہونی حکومت نے غزہ جنگ کے چار سو اڑتیسویں دن بھی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، غزہ پر جارحیت نے صیہونیوں کی چوتھائی آبادی کو خط افلاس سے نیچے دھکیل دیا ہے۔
غزہ کے سرکاری ذرائع نے اس پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم میں ستر فلسطینیوں کی شہادت اور سڑکوں پر بکھری لاشوں کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کے خلاف یمنی فوج اور عراق کے استقامتی محاذ نے ایک بار پھر مشترکہ حملے کئےہیں۔
بہتر فیصد صیہونی آبادکار جنگ بندی اور جنگی قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ چاہتے ہیں۔
ایک صیہونیت مخالف کارروائی میں کم سے کم ایک صیہونی فوجی کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یافا کے جنوب میں واقع اشدود بندرگاہ کے علاقے "یفنہ" میں اسرائیل کے ایک اہم مقام کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔