میانمار میں انتخابات ملتوی، ایمرجنسی میں 6 ماہ کی توسیع
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i424266-میانمار_میں_انتخابات_ملتوی_ایمرجنسی_میں_6_ماہ_کی_توسیع
میانمار میں آن سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹنے والی فوج نے رواں ماہ اگست میں انتخابات کروانے کا کہا تھا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۵:۰۲ Asia/Tehran
  • میانمار میں انتخابات ملتوی، ایمرجنسی میں 6 ماہ کی توسیع

میانمار میں آن سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹنے والی فوج نے رواں ماہ اگست میں انتخابات کروانے کا کہا تھا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار میں اقتدار پر قابض فوج نے رواں برس ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیئے، آمر حکمران کی ایمرجنسی میں بھی 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
میانمار میں آن سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹنے والی فوج نے رواں ماہ اگست میں انتخابات کروانے کا کہا تھا، تاہم اب آمر حکومت نے انتخابات سے انکار کرتے ہوئے ایمرجنسی میں 6 ماہ کی مزید توسیع کردی ہے۔
میانمار کی فوج نے فروری 2021ء میں آن سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔
آمر حکمران نے آن سان سوچی سمیت ان کی سیاسی جماعت کے زیادہ تر کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات بنا کر جیلوں میں ڈال دیا تھا۔