Aug ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران خطے کا ایک بڑا ملک ہے: مصری وزارت خارجہ

ایران خطے کا ایک بڑا ملک ہے اور اس کے ساتھ رابطہ اور تعلق منقطع نہیں ہوا ہے-

سحرنیوز/عالم اسلام: اسپوتنیک نیوز کی رپورٹ مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابوزید نے ایران اور مصر کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ رابطہ اور تعلق موجود ہے اور یہ کسی بھی مرحلہ پر منقطع نہیں ہوا۔ احمد ابوزید نے سی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کا بہت بڑا ملک ہے اور اس کے علاقے میں مفادات ہیں اور مصر چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ  خوشگوار تعلقات ہوں، اور ایران کے ساتھ یہ رابطہ، واضح اور اعلانیہ طور پر مضبوط ہو رہا ہے۔ مصری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مصر میں تہران کے مفادات کی نگرانی کرنے والا دفتر موجود ہے اور اسی طرح سے تہران میں بھی مصر کے مفادات کا دفتر موجود ہے۔

ٹیگس